تصوف کا مکمل انسائیکلوپیڈیا
تعارف
پیر طریقت رہبر شریعت محمد اجمل خان مصطفائی نقشبندی مجددی چشتی قادری سہروردی اویسی حفضہ اللہ کی تصنیف بعنوان تصوف کا مکمل انسائیکلوپیڈیا تصوف و طریقت یعنی صوفی ازم سے منسلک اشخاص کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔ یہ کتاب عام فہم ہے جو تصوف و اسلام یعنی روحانیت سے متعلق معلومات ، احوال اور حقائق کا خزانہ رکھتی ہے۔ تصوف و طریقت کو قرآن و حدیث اور اکابر امت کی زندگی کے احوال سے لیکر احسن انداز میں پیش کی گئی ہے۔ اس اسلامی کتاب میں روحانیت اور صوفی ازم کے فلسفے کو اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے اور یہ اس موضوع پر ایک مکمل کتاب ہے اور تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔

کتاب کی انفرادیت
تصوف کا مکمل انسائیکلوپیڈیا ایک ایسی منفرد کتاب ہے جس میں تصوف کی اسلامی حیثیت اور اس کے اجزاء کو قرآن و سنت کی روشنی میں بطور احسن ثابت کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تصوف و سلوک کے مختلف روحانی مراحل کے احوال باطنیہ کو پہلی دفعہ قلمبند کیا گیا ہے۔
اس کتاب میں تصوف کی تھیوری کے ساتھ اس کے پریکٹیکل اور نتائج کو بھی عملی رہنمائی کے یے لکھ دیا گیا ہے۔ یہ کتاب علماء و مشائخ کے لیے بہترین گائیڈ بک ہے اور تمام مسلمانوں کے لیے بھی ہدایت کا ذریعہ ہے۔ اگر اس کتاب کو نصاب تصوف و طریقت، احسان و سلوک، صوفی ازم و حقیقت کہا جائے تو بھی بجا ہو گا کیونکہ یہ کتاب ان تمام چیزوں کی شروعات سے لیکر ان کے انجام تک کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے اور اس دوران پیش آنے والے مسائل و سوالات کو حل کر کے کامیابی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کی ضمانت دیتی ہے۔ یعنی شیطان ابلیس، نفس اور دنیا کی شرارتوں سے آگاہی فراہم کر کے ان سب سے بچتے ہوئے اللہ تعالی رب العزت سبحانہ تعالی کی بارگاہ اقدس میں مقبولیت بوسیلہ سرکار دو عالمﷺ کا راستہ وضع کرتی ہے۔ جیسا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اعظم رضا تبسم صاحب نے اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کتاب کا مطالعہ صرف عام قاری کے لیے ہی ضروری نہیں بلکہ پیران عظام کے لیے زیادہ ضروری ہے۔
فیضان نظر و صحبت
الاھداء میں مصنف نے کتاب کو حضرت خواجہ بہاؤالدین نقشبندی بخاری ؒ کی خدمت میں پیش کیا ہے اور اپنے پیر و مرشد قدوۃ العارفین، محرم اسرار، قطب ارشاد، صدر العلماء، محزن علوم لدنیہ، شیخ المشائخ پیر محمد لعل خان نقشبندی قادری چشتی سہروردی(پشاور) کی صحبت مبارکہ کا فیضان قرار دیا ہے۔
اہم موضوعات
پیر طریقت رہبر شریعت محمد اجمل خان مصطفائی نقشبندی مجددی چشتی قادری سہروردی اویسی مدظلہ العالی نے اس کتاب میں جن موضوعات تصوف و احسان، طریقت، صوفی ازم اور سلوک کو اسلام یعنی قرآن کریم، احادیث نبویﷺ اور اکابر امت کی تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا ہے ان میں سے چند ایک درج ذیل ہیں۔
اہم موضوعات پارٹ 1
تصوف کی شرعی ضرورت ، معاملات اور معاشرت میں روحانیت کا کردار ، روحانی اسلام کی حقیقت، روحانیت کی ابتداء و انتہا، طریقت قرآن و حدیث مبارکہ کی تعلیمات کی روشنی میں اور اس بابت اکابرین کے اقوال و افعال، بیعت کی حقیقت و اقسام ، اوصاف پیر کامل، طریقہ بیعت، ولی کی تعریف و حقیقت، اولیاء کی اقسام، نفس اور تزکیہ نفس، جہاد اکبر، اقسام نفس، قلب اور اس کی اہمیت، اقسام قلب، روح اور اس کی اقسام، لطائف کی حقیقت اور ان کی اقسام، لطائف کی سیر باطنی، مریدین اور آداب، ذکر اور اس کی اقسام، اذکار سلالل اربع یعنی مشائخ نقشبندیہ چشتیہ سہروردیہ اور قادریہ اور فوائد ذکر سے متعلق مطالعہ کر سکتے ہیں۔
، معاملات اور معاشرت میں روحانیت کا کردار ، روحانی اسلام کی حقیقت، روحانیت کی ابتداء و انتہا، طریقت قرآن و حدیث مبارکہ کی تعلیمات کی روشنی میں اور اس بابت اکابرین کے اقوال و افعال، بیعت کی حقیقت و اقسام ، اوصاف پیر کامل، طریقہ بیعت، ولی کی تعریف و حقیقت، اولیاء کی اقسام، نفس اور تزکیہ نفس، جہاد اکبر، اقسام نفس، قلب اور اس کی اہمیت، اقسام قلب، روح اور اس کی اقسام، لطائف کی حقیقت اور ان کی اقسام، لطائف کی سیر باطنی، مریدین اور آداب، ذکر اور اس کی اقسام، اذکار سلالل اربع یعنی مشائخ نقشبندیہ چشتیہ سہروردیہ اور قادریہ اور فوائد ذکر سے متعلق مطالعہ کر سکتے ہیں۔
اہم موضوعات پارٹ 2
صحبت کیا ہے؟ صحبت کا معنی و مفہوم، فضائل صحبت، صحبت کے احکام، آداب صحبت، صحبت کے فوائد، صحبت کے محرکات، مصاحبت اور دوستی کے حقوق، نورانی توجہات کیا ہیں؟ نور کا سینہ بہ سینہ منتقل ہونا، قرآن و حدیث مبارکہ سے توجہ کا ثبوت، توجہ کی اقسام جیسے توجہ انعکاسی، توجہ القائی، توجہ اصلاحی، توجہ اتحادی، توجہ دفع امراض و آفات، توجہ حفاظت و کشش، توجہ عروجی و نزولی، طریق توجہ، اولیاء کرام کے عمل سے توجہ کرنے کا ثبوت خصوصا حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ، حضرت سیدی خواجہ معین الدین چشتی ؒ اور حضرت امام ربانی قیوم زمانی سید مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندیؒ، وجد کیا ہے؟ وجد، تواجد اور وجود، وجد کا قرآن کریم سے ثبوت، وجد احادیث نبویﷺ کی روشنی میں، وجد فقہاء و علماء کی نظر میں، وجد کی ماہیت، صاحب وجد لوگوں کی صفات، سچے مشائخ کے تواجد کا بیان، سلطان الوجد کی قوت، ہیجان اور غلبے کا بیان، صاحب وجد جو ساکن رہے وہ افضل ہے یا جو حرکت کرے؟ وجد کی اقسام، وجد کس طرح پیدا ہوتا ہے؟ سماع کیا ہے؟ سماع کے معنی اور اس کے متعلق اختلاف، عام لوگوں کے سماع کا بیان، خاص لوگوں کے وجد کا بیان، مریدوں اور مبتدیوں کے سماع کا بیان، سماع میں مشائخ کی کیفیت، سماع، رقص اور وجد حضرت امام ربانی شیخ احمد سرہندی ؒ کی نظر میں، سماع کی حقیقت، سماع اور حالت وجد کی شناخت، سماع میں صورت انکار، مطلق سماع کا انکار، سماع عوام.
مراقبہ کیا ہے؟ مراقبات نقشبندیہ کیا ہیں؟مراقبات نقشبندیہ کی تعداد کیا ہے؟ مراقبات نقشبندیہ کی حقیقت ، مراقبات نقشبندیہ کرنے کا طریقہ کار، مراقبات نقشبندیہ کے ثمرات و فوائد بمعہ احوال و کیفیات، انشراخ صدر کیا ہے؟نور کا معنی و مفہوم، حجاب سے کیا مراد ہے؟حجابات کی اقسام، قلب مصطفی کریمﷺ ، تجلی کیا ہے؟ تجلیات کی اقسام، سید البشرحضرت محمد مصطفیﷺ کی نورانیت، نور محمدیﷺ، نورانی احوال، فنا و بقا سے کیا مراد ہے؟ احوال فنا و بقا کیا ہیں؟ فنائے حقیقی کیا ہے؟ بقا سے کیا مراد ہے؟ بقا کی اقسام، سیر باطنی کیا ہے؟ سیر باطنی کا اجمالی تذکرہ، سیر باطنی کی اقسام، تصوف و طریقت میں استعمال ہونے والی اصطلاحات و متفرقات، خصوصا سفر در وطن، خلوت در انجمن، وقوف قلبی، مراقبہ، وجد، حالت سکر، حالت صحو، سکر و صحو، تجلی اور اس جیسی کئی اصطلاحات، تصوف و طریقت سے منسلک افراد کے لیے دیئے جانے والے ختم شریف جن میں ختم شریف سیدنا حضرت محمدﷺ، ختم شریف حضرت خضر علیہ السلام، ختم شریف حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ، ختم شریف اصحاب ثلاثہ یعنی حضرت عمر، حضرت عثمان غنی اور حضرت علی رضوان اللہ تعالی اجماعین اور کے علاوہ جید مشائخ و سلاسل کے ختم شریف ، شجرہ مبارکہ نقشبندیہ۔
اس کے علاوہ اس کتاب میں شامل ہے اللہ تعالی کی محبت کا بیان، محبت کے معنی و مفہوم، قرآن و حدیث مبارکہ سے محبت کا بیان، اولیاء عظام کا تصور محبت، حقیقت محبت، محبت کی اقسام، رموز محبت، روحانی خواب کیا ہیں؟ روحانی خواب اور ان کی تعبیر، خواب کی تعریف، خواب کی اقسام، علم تعبیر کی مشہور شخصیات اور اس کے ساتھ ساتھ بطور رہنمائی کئی ایک خواب بمعہ تعبیر بیان کیئے گئے ہیں تا کہ تصوف، طریقت، احسان، صوفی ازم اور حقیقت سے منسلک لوگوں کی رہنمائی ہو سکے۔
Download Book Tasawof ka Mukamal Encyclopedia in PDF
تصوف کا مکمل انسائیکلو پیڈیا کتاب کوفری یعنی مفت ڈاؤن لوڈکریں جو کے دو حصوں یعنی جلدنمبر 1 اور جلد نمبر 2 میں نیچے دئیے گئے لنگ میں موجود ہے۔
To download free islamic book Tasawwuf ka Mukamal Encyclopedia in PDF Format click the following links.
Online Read Book Tasawof ka Mukamal Encyclopedia Jild No.1
Online Read Book Tasawof ka Mukamal Encyclopedia Jild No.2
اگر آپ کو ہماری کاوش پسند آئی تو اس کو شیئر ضرور کریں۔ ساتھ ہی ہمیں سوشل میڈیا پر لائک اور فالو بھی کریں۔ ہمارے بارے میں معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔
Share this:
Related
Related Posts
-
انوار مصطفویہﷺ
No Comments | Jan 9, 2020