محفل ذکر بسلسلہ یوم ولادت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ
|خانقاہ نقشبندیہ چشتیہ قادریہ سہروردیہ اویسیہ چھوہر شریف ہری پور خیبر پختونخواہ میں یوم ولادت مولا علی علیہ السلام کے موقع پر سالانہ محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا۔ اس محفل میں اہل بیت اطہار کی خصوصی شانوں کا ذکر کیا گیا اور اہل بیت اطہار کی محبت اور اس کے ثمرات بیان کیئے گئے۔ پیر طریقت رہبر شریعت حضرت محمد اجمل خان مصطفائی دامت برکاتم القدسیہ نے مولائے کائنات شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے خصائص و مناقب بیان کیے اور اہل بیت اطہار کی محبت کو ایمانی تقاضہ قرار دیا۔
ذیل میں اس سلسلہ درس کی وڈیو ملاحظہ کی جا سکتی ہے