اخلاص، علم و عمل کی قبولیت کا انحصار اور تصوف و طریقت سے اس کا حصول

خانقاہ نقشبندیہ چشتیہ قادریہ سہروردیہ چھوہر شریف ہری پور ہزارہ پاکستان میں پیر طریقت رہبر شریعت محمد اجمل خان مصطفائی نقشبندی چشتی قادری سہروردی اویسی مدظلہ العالی نے اخلاص ، دین اسلام اور اللہ عزوجل اور اس کے رسولﷺ کی بارگاہ میں اخلاص کی قدر و منزلت کے موضوع پر قرآن کریم، احادیث نبویﷺ کی تعلیمات اور اولیاء امت کے ملفوظات کی روشنی میں درس دیا۔ اس درس میں علم و عمل اور اخلاص کا تعلق، نور اخلاص، اعمال کی قبولیت میں اخلاص کا کردار، شرک خفی، انشراخ صدروغیرہ شامل گفتگورہے۔ اس کے علاوہ تصوف و طریقت کے ذریعے اخلاص کا حصول، اس کی پہچان، تذکیہ نفس و تصفیہ قلب اور ذکر قلبی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس درس میں باطنی حجاب اور ریاکاری کی وضاحت گئی اور صحیح العقیدہ اولیاء سے منسلک ہونے پر زور دیا گیا۔ ذیل میں وڈیو درس ملاحظہ فرمائیں۔

یہ روحانی و وجدانی درس یکم ربیع الاول شریف مورخہ 10 جنوری 2020 کو دیا گیا۔

پیر طریقت رہبر شریعت محمد اجمل خان مصطفائی نقشبندی چشتی قادری سہروردی اویسی مدظلہ العالی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔ آپ مدظلہ العالی سے رابطہ کے لیے یہاں کلک کریں

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *